- الاسلامية
- بحث القرآن الكريم بمختلف اللغات
- الدعاء من الكتاب والسنة
- مشكل إعراب القرآن
- مفردات ألفاظ القرآن الكريم
- تلاوة القرآن الكريم
- كتاب عدد آي القرآن وكلمه وحروفه ومعرفة خموسه وعشوره ومكيه ومدنيه
- ألف سؤال وجواب في القرآن
- مشروع القرآن الكريم
- أذكار وأدعيـة الصلاة
- كيف تحفظ القرآن
- حفظ سورة البقرة
- كتاب فقه السنة
- صحيح البخاري
- تغريدات #السيرة_النبوية
- قصص اﻷنبياء
- تاريخ الخلفاء للسيوطي
- العلاج بالأغذية والأعشاب
- منتخب الكلام في تفسير الأحلام
- ملاحظاتكم - الشبكة الاسلامية
- أدعية مختارة باللغتين العربية والانجليزية
- الثقافية
- الجغرافية
- الاجتماعية
- آراء
- وظائف
- خريطة الموقع
- اتصل بنا
- التسجيل
قرآن پاک کا اردو ترجمہ تلاش کریں
عربی قرآن مجید کی تلاش کے لئے یہاں کلک کریں
دکھانا 1 - 25 کے 40
دکھانا 1 - 25 کے 40
* Al-Qiyamah القيامة 1
( نہیں، میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی )
* Al-Qiyamah القيامة 2
( اور نہیں، میں قسم کھاتا ہوں ملامت کرنے والے نفس کی )
* Al-Qiyamah القيامة 3
( کیا انسان یہ سمجھ رہا ہے کہ ہم اُس کی ہڈیوں کو جمع نہ کر سکیں گے؟ )
* Al-Qiyamah القيامة 4
( ہم تو اس کی انگلیوں کی پور پور تک ٹھیک بنا دینے پر قادر ہیں )
* Al-Qiyamah القيامة 5
( مگر انسان چاہتا یہ ہے کہ آگے بھی بد اعمالیاں کرتا رہے )
* Al-Qiyamah القيامة 6
( پوچھتا ہے "آخر کب آنا ہے وہ قیامت کا دن؟" )
* Al-Qiyamah القيامة 7
( پھر جب دیدے پتھرا جائیں گے )
* Al-Qiyamah القيامة 8
( اور چاند بے نور ہو جائیگا )
* Al-Qiyamah القيامة 9
( اور چاند سورج ملا کر ایک کر دیے جائیں گے )
* Al-Qiyamah القيامة 10
( اُس وقت یہی انسان کہے گا "کہاں بھاگ کر جاؤں؟" )
* Al-Qiyamah القيامة 11
( ہرگز نہیں، وہاں کوئی جائے پناہ نہ ہوگی )
* Al-Qiyamah القيامة 12
( اُس روز تیرے رب ہی کے سامنے جا کر ٹھیرنا ہوگا )
* Al-Qiyamah القيامة 13
( اُس روز انسان کو اس کا سب اگلا پچھلا کیا کرایا بتا دیا جائے گا )
* Al-Qiyamah القيامة 14
( بلکہ انسان خود ہی اپنے آپ کو خوب جانتا ہے )
* Al-Qiyamah القيامة 15
( چاہے وہ کتنی ہی معذرتیں پیش کرے )
* Al-Qiyamah القيامة 16
( اے نبیؐ، اِس وحی کو جلدی جلدی یاد کرنے کے لیے اپنی زبان کو حرکت نہ دو )
* Al-Qiyamah القيامة 17
( اِس کو یاد کرا دینا اور پڑھوا دینا ہمارے ذمہ ہے )
* Al-Qiyamah القيامة 18
( لہٰذا جب ہم اِسے پڑھ رہے ہوں اُس وقت تم اِس کی قرات کو غور سے سنتے رہو )
* Al-Qiyamah القيامة 19
( پھر اس کا مطلب سمجھا دینا بھی ہمارے ذمہ ہے )
* Al-Qiyamah القيامة 20
( ہرگز نہیں، اصل بات یہ ہے کہ تم لوگ جلدی حاصل ہونے والی چیز (یعنی دنیا) سے محبت رکھتے ہو )
* Al-Qiyamah القيامة 21
( اور آخرت کو چھوڑ دیتے ہو )
* Al-Qiyamah القيامة 22
( اُس روز کچھ چہرے تر و تازہ ہونگے )
* Al-Qiyamah القيامة 23
( اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہونگے )
* Al-Qiyamah القيامة 24
( اور کچھ چہرے اداس ہوں گے )
* Al-Qiyamah القيامة 25
( اور سمجھ رہے ہوں گے کہ اُن کے ساتھ کمر توڑ برتاؤ ہونے والا ہے )